Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال پریس کلب کی جانب سے چترال بونی روڈ پر مبینہ طور پر ناقص کام کی نشاندہی کرنے کے لئے ویڈیو ریکارڈ کرنے پر کنسٹرکشن فرم کے کارندوں کی طرف سے سینئر صحافی گل حماد فاروقی پر تشدد کی پرزور مذمت

چترال (ڈیلی چترال نیوز ) چترال پریس کلب کے اراکین نے چترال پریس کلب کی جانب سے چترال بونی روڈ پر مبینہ طور پر ناقص کام کی نشاندہی کرنے کے لئے ویڈیو ریکارڈ کرنے پر کنسٹرکشن فرم کے کارندوں کی طرف سے سینئر صحافی گل حماد فاروقی پر تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے۔ اراکین پریس کلب کے جذبات کی ترجمانی کرتےہوئے صدر ظہیر الدین نے کہا ہے کہ علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں میں خامیوں اور نقائص کی نشاندہی کرنا صحافیوں کی ذمہ داریوں میں سے ایک ہے جس کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ان کے رفیق کار صحافی پر تشدد کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ کسی اور کو آئندہ ایسی حرکت کی جرات نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کا گلہ دبانے کی کوئی کوشش کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button