ڈسٹرکٹ یوتھ آفس لوئرچترال نے بمبوریت کے نوجوانوں کے لئے آن لائن سیفٹی اینڈسیکیورٹی کے موضوع پرپانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کاانعقاد

چترال(ڈیلی چترال نیوز)ڈپٹی کمشنر لوئرچترال کی ہدایت پرڈسٹرکٹ یوتھ آفس لوئرچترال نے بمبوریت کے نوجوانوں کے لئے آن لائن سیفٹی اینڈسیکیورٹی کے موضوع پرپانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کاانعقادکیاگیا۔ورکشاپ میں تین سے زائدنوجوان خواتین حضرات نے شرکت کی ۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرلوئرچترال ڈاکٹرمحمدعاطف جالب ،ڈسٹرکٹ یوتھ افیسرلوئرچترال جبارغنی ،پروگرام سہولت کاراحتشام اوردوسروں نے کہاکہ جیساکہ ہم جانتے ہیں کہ زیادہ ترلوگ اپنے کمپیوٹرپربہت سی ذاتی معلومات محفوظ کرتے ہیں ۔اگروہ آن لائن ہوتے ہوئے اپنے کمپیوٹرکی صحیح طریقے سے حفاظت نہیں کرتے ہیں تویہ ممکن ہے کہ ذاتی ڈیٹااوردیگرضروری معلوما ت چوری ہونے کاخطرہ ہے ۔آپ کے ذاتی ڈیٹا پرانٹرنیٹ کے ذریعے کئی طریقوں سے حملہ کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ درحقیقت ہرشخص کا ہی پاس ورڈ منفرد ہونا چاہیے جبکہ اسے محفوظ رکھنے کے لئے کبھی کسی کے ساتھ یا کسی جگہ شیئر نہ کریں۔ پاس ورڈ میں شناخت کے لئے آسان معلومات جیسا کہ اپنا نام، فون نمبر، تاریخ پیدائش اور ای میل ایڈریس استعمال نہ کریں۔ ایک ٹپ یہ ہے کہ پاس ورڈ منیجر استعمال کریں جو آپ کے پاس ورڈز محفوظ طریقے سے رکھے گا اور آپ کے تمام اکاؤنٹس کے لئے مضبوط ترین پاس ورڈ تخلیق کرے گا۔انہوں نے کہاکہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہو چکا ہے یا کسی نے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ ایسے موقع پر اگر آپ اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہو سکتے ہو سب سے پہلے اپنا پاس ورڈ تبدیل کریں۔ لاگ ان ہونے کے بعد سب سے پہلے کنٹیکٹ انفارمیشن کو چیک کریں، یہ جاننے کےلئے کیا کہ ہیکر نے اس میں کوئی تبدیلی تو نہیں کی ہے۔ اگر آپ آپنے اکاؤنٹ میں جا نہیں سکتے تو کسی بھی تجربہ کارکمپیوٹرماسٹرکے پاس جاکرمددحاصل کریں ۔پروگرام کے آخرمیں مہمانوں اورشرکاء ورکشاپ میں شیلڈزاورتعریفی اسناد تقسیم کئے گئے ۔