Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

کنگ سلمان ریلیف نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ونٹر ریلیف پکیج کی تقسیم کا عمل مکمل کرلیا۔

چترال(ڈیلی چترال نیوز)کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر (KSrelief) نے پاکستان میں اپنی امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرتے ہوئے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 19000 ونٹر ریلیف پکیج کی تقسیم کا عمل مکمل کرلیا تاکہ سیلاب متاثرین کو سخت سردى میں ریلیف میسر ہو۔اس ونٹر پیکج کے تحت خيبر پختونخواہ کے 5 اضلاع جن میں (اپر چترال، لوئر چترال، اپر دیر، اپر سوات، اور اپر کوہستان) میں 11000 ونٹر ریلیف پکیج تقسیم کئے گئے۔ جبکہ بلوچستان کے 4 اضلاع جن میں (قلات، سوراب، قلعہ سیف اللہ، اور زیارت) میں 8000 ونٹر ریلیف پکیج تقسیم کئے گئے۔ ونٹر پیکیج میں 2 عدد رضائیاں مردانہ زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل بیں۔ کنگ سلمان سینٹر کا یہ ریلیف پیکیج NDMA، PDMAs ، RR&SD ، UN missions ، مقامی حکومتوں اور حیات فاؤنڈیشن کی مدد سے شفاف طریقے سے تقیسم کئے گئے۔جس سے مجموعی طور پر صوبہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 1 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button