تازہ ترین

ین ایچ اے کے چیرمین سے ملاقات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے چترال بونی روڈکا ٹینڈر لگاکر اس کی تارکول کو اکھاڑ کر کھنڈر میں بدل دیا ہے سابق ڈی پی او محمد سید خان لال

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) سابق ڈی پی او،جے یو آئی کے سینئر رہنما اور سابق تحصیل کونسلر محمد سید خان لال نے کہا ہے کہ این ایچ اے کے چیرمین سمیت دوسرے اعلیٰ افسران سے ملاقات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے جوکہ کئی سال پہلے چترال بونی روڈکا ٹینڈر لگاکر اس کی تارکول کو اکھاڑ کر کھنڈر میں بدل دیا ہے اور اب چترال بونی کاسفر دو گھنٹے کی بجائے آٹھ گھنٹے ہوگئی ہے۔ایک اخبار ی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ این ایچ اے چترالی عوام کا مجرم ادارہ ہے جس نے قومی خزانے کا کروڑوں روپے ضائع کرکے ان کی پہلے سے تیار سڑک کو برباد کرکے رکھ دیا ہے اور گزشتہ تین سالوں سے اپر اور لویر چترال کے درمیان سفر کرنے والے انتہائی مشکل اور مصیبت میں مبتلاہیں۔ انہوں نے کہاکہ بعض حضرات اب چیرمین این ایچ اے سے ملاقات کرنے کی باتیں کررہے ہیں لیکن زمینی حقیقت یہ ہے کہ اب این ایچ اے اور ان کے افسران پر عوام کا اعتبار اٹھ گیا ہے جنہیں کڑی سزا دلانے کی ضرورت ہے نہ کہ ان سے ملاقات کرنے کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button