Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

بازار یونین بونی اپر کا مسائل کے حل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے سلسلے تحصیلدار محمد الیاس کے ساتھ میٹنگ ۔

چترال (نامہ نگار) جمعرات کے روز بونی بازار کابینہ کی ایک غیر معمولی میٹنگ (بونی بازار کے ساتھ ساتھ عوامی نوعیت کے مسائل) پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے مفید میٹنگ منعقد ہوئی تھی ۔ڈپٹی کمشنر اپر نے مسائل کے اہمیت کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو باقاعدہ خط جاری کرکے ہدایت کی تھی کہ ان مسلوں پر توجہ دیکر حل تلاش کی جائے۔ آج اس سلسلے باقاعدہ دوسری میٹنگ تحصیلدار مستوج محمد الیاس کی صدارت میں ہوا۔ بازار یونین بونی کی سربراہی صدر بازار رحیم خان کر رہے تھے جب کہ وفد میں نائب صدر عبدالجبار ،ذاکر زخمی اور غلام ربانی شریک تھے۔محکمہ جات کے نمائندہ گاں ایس ڈی او پبلک ہیلتھ ،ٹی ایم او مستوج،اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر،اس میٹنگ میں موجود تھے۔اس میٹنگ میں عوام کی نمائندہ کے طور پر بونی کے معروف سیاسی وا سماجی شخصیت فرمان مراد بھی موجود تھے۔میٹنگ میں ہر مسلے پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اور باہمی اتفاق سے ہر مسلے کا حل نکالنے کے لیےسنجیدہ اور اطمینان بخش فیصلے کیے گئے۔بعض مسلوں کی حل کی راہ میں قانونی پیچیدگیوں پر درمیانی راستہ نکالنے پر اتفاق ہوا۔ان مسلوں میں پینے کا پانی ،پبلک واش روم کے مسلے ، ٹریفک کے بے ہنگام اور بے ترتیب نظام کو ترتیب میں لانا، مین بازار چوک تا کروئی جنالی روڈ کی انتہائی ناگفتہ بہ حالات سے دوکاندار اور عوام کو درپیش مشکلات ،اوارہ کتوں کی بہتات سے پیدا شدہ صورت حال اور حالیہ اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں کمی کے بعد ثمرات عوام تک پہنچانا شامل تھے ۔ اگرچہ بازار یونین ان مسلوں پر حکام کے توجہ مبذول کرنے کی جدوجہد کررہا ہے لیکن یہ سارے مسلے نہ صرف بازار بلکہ عوامی نوعیت کے مسائل بھی ہیں۔اس پر توجہ نہ دینے کی صورت میں ائیے روز یہ مسائل بڑھتے جا رہے ہیں پھر ان پر قابو پانا ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہوگا ۔اس لیے بازار یونین عوامی منتخب نمائندہ گاں اور عوام سے بھی مطالبہ کرتا ہے کہ ان مسلوں کو حل کرنے میں اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button