گذشتہ کئی دنوں سے یوسی یارخون اپر چترال میں ٹیلی نار کی ناقص سروس سے ہزاروں صارفین شدید مشکلات سے دوچار
چترال (نامہ نگار)گذشتہ کئی دنوں سے یوسی یارخون اپر چترال میں ٹیلی نار کی ناقص سروس سے ہزاروں صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہوکرحکومت اورمتعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے سابق یوسی ناظم محمد وزیر ،پریذیڈنٹ نامدار لوکل کونسل بانگ عبدالناصر اوردوسروں کہاکہ اپرچترال کے یوسی یارخون میں موبائل کمپنی ٹیلی نار کی ناقص موبائل سروس کے باعث صارفین سخت خوار ،قیمتی پیکجز ضائع ، متعلقہ ذمہ داران کی بار بار توجہ دلانے کے باوجود کوئی اصلاح واحوال نہ ہوسکی،ٹیلی نار کے ذمہ دار ان فوری اس معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے وادی یارخون میں بہتر موبائل وانٹرنیٹ سروس کی فراہمی کو یقینی بنا یاجائے ۔انہوں نے کہاکہ ٹیلی نارکے انتہائی ناقص سروس سے عوام تنگ آچکے ہیں عوام کی جانب سے کئی مرتبہ ٹیلی نار کے ذمہ داران کو اپنی سروس معیاری بنانے کے لیے آگاہ کیا گیا لیکن انھوں نے سروس کی بہتری کے بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنا شروع کر رکھا ہے جس کی وجہ سے صارفین ذہنی اذیت میں مبتلاً ہوگئے ہیں۔ وادی یارخون کے صارفیں کوبہترٹیلی کمپونکیشن سروس کی فراہمی کویقینی بنایاجائے۔وادی یارخون کے صارفیں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ یہاں مکینوں کومواصلات کی بروقت اورتیزرفتارانٹرنیٹ سروس مہیا کیا جائے