تازہ ترین
پاک ارمی کی انجینیئرزکور کی ٹیم نے شاہی داس کے مقام پر دریا پر پل قائم کر دیا
چترال (نمائندہ )پاک ارمی کی انجینیئرزکور کی ٹیم نے شاہی داس کے مقام پر دریا پر پل قائم کر دیا ہے .اس پل کی تعمیر سے چترال مستوج اور شندور کی ٹریفک کو بہت سہولت میسر ہوگی ۔
شاہی داس کے مقام پر پل کی تعمیر سے ان علاقوں کی مقامی ابادی کو جہاں امد و رفت کے لیے اسانی میسر ہوئی ہے وہیں ان خوبصورت ترین علاقوں میں سیاحت کافروغ مزید بہتر ہوگا ۔
واضح رہے کہ ماضی میں اس جگہ پر شندور میلہ کے موقع پر بھی پاک ارمی عارضی طور پر پل قائم کرتی تھی جب کہ یہ پل مستقل قائم رکھا جائے گا ۔
شاہی داس پل کے قیام سے مقامی ابادی نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے