تازہ ترین
خال لویر دیر سے چترال آنے والی فیملی کو لواری ٹنل سے نکل کر چترال میں داخل ہونے کے بعد پہلا گاؤں عشریت کے کوچھان گول میں حادثہ پیش آنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد زخمی اور ایک خاتون جان بحق ہوگئی
چترال (نمائندہ ) منگل کے روز نماز عصر سے پہلے سیروسیاحت کے عرض سے خال لویر دیر سے چترال آنے والی فیملی کو لواری ٹنل سے نکل کر چترال میں داخل ہونے کے بعد پہلا گاؤں عشریت کے کوچھان گول میں حادثہ پیش آنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد زخمی اور ایک خاتون جان بحق ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی اترائی میں ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور سڑک سے نکل کر کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں حبیبہ بی بی زوجہ حبیب اللہ خان موقع پر جان بحق ہوگئی جبکہ محیب اللہ، حارث خان، ذکاء، اوزائمہ اور فرزانہ بی بی شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122نے زخمیو ں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال دروش منتقل کردی۔رواں سیزن میں یہ عشریت گاؤں میں اپنی نوعیت کا چوتھا حادثہ بتایاجاتا ہے جوکہ گاڑی کے بے قابو ہونے سے پیش آیا۔