Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

علاقہ ارسون میں معدنیات کا کام کرنے والے لیز ہولڈروں کو این او سی جاری کیا جائے ۔عمائدین علاقہ کاپریس کانفرنس

چترال (نامہ نگار) اہالیاں بنجال ارسون نے حکومت، آرمی چیف اور کور کمانڈر پشاور سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس علاقے میں مختلف قسم کے معدنیات پر کا م کرنے والے لیز ہولڈروں کو این او سی جاری کیاجائے تاکہ معدنیات نکالنے کا کام شروع ہوسکے جس کے ساتھ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کا راز وابستہ ہے۔ پیر کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع اللہ، محمد حاکم، محمدغفور، عبدالصمد، خان زرین اور دوسروں نے کہاکہ علاقے میں مائننگ کے لئے حالات نہایت سازگار ہیں اور امن وامان کو کوئی خطرہ درپیش نہیں ہے جبکہ علاقے کی جعرافیائی پوزیشن ہی کچھ اس طرح ہے کہ یہاں پر کوئی دہشت گرد گھس کر اپنی مذموم کاروائی نہیں کرسکتا۔ علاقے کے عمائیدیں نے کہاکہ یہ علاقے اپنی دورافتادگی کی وجہ سے پسماندہ اور غربت زدہ ہے جبکہ اس علاقے کی معدنیات میں کام شروع ہونے پر ان کی معیشت پر مثبت اثر پڑے گا کیونکہ یہاں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور لیز ہولڈر اپنی سائٹوں تک رسائی کے لئے یہاں سڑکوں کا جال بچھائیں گے جوکہ حکومت کی بس بات نہیں ہے اور یہ موقع بھی ضائع ہوجائے تواہالیان ارسون سڑک کی سہولت سے محروم رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ لیز ہولڈروں نے اہالیان ارسون کے ساتھ باقاعدہ معاہدے کے تحت ان کے لئے ایک ایمبولنس کی فراہمی کے علاوہ علاقے میں ایک ڈسپنسری اور سکول بلڈنگ تعمیر کریں گے۔ انہوں نے حکومت اور عسکری قیادت پر زور دیا کہ علاقے کی پسماندگی اور عوام کی غربت کے پیش نظر لیز ہولڈروں کو فوری طور پر این او سی جاری کرکے انہیں کام شروع کرنے کی اجازت دی جائے جبکہ علاقے کے عوام سیکورٹی کے لحاظ سے ہر قسم کی تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button