Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

شیشکوہ، لوئر چترال الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ایمبولینس سروس کا باقاعدہ آغاز.35 ہزار آبادی براہِ راست مستفید ہوگی

چترال ( فتح اللہ) لوئر چترال کے علاقے شیشکوہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ایمبولینس سروس کا افتتاح کیا گیا، جس سے علاقے کی 35 ہزار سے زائد آبادی کو بروقت طبی سہولیات میسر آئیں گی۔ افتتاحی تقریب شیشکوہ کے گاؤں "تار” میں منعقد ہوئی جس میں مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانانِ خصوصی امیر جماعت اسلامی لوئر چترال وجیہ الدین دیگر مہمانان میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن عبد الحق، سابق امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد ، نائب امیر ضلع چترال محمد عالم خان ، سابق ناظم سہراب خان اور ویلچ کونسل تار کے چیئرمین قاری عبد الرحمن شامل تھے۔
اس سروس کے اجراء میں یوسی امیر جماعت اسلامی شیشکوہ کی دو ماہ کی مسلسل کوششیں شامل رہیں، جنہیں مقامی لوگوں نے بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ امیر جماعت اسلامی وجیہ الدین نے اپنے خطاب میں یوسی امیر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
صدر الخدمت فاؤنڈیشن عبد الحق نے ایمبولینس کی فراہمی پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور مقامی چیئرمین قاری عبد الرحمن کی محنت کو سراہا۔ انہوں نے اس بات کا وعدہ کیا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ایمبولینس کی مرمت اور انتظامات کی مکمل ذمہ داری لے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے مقامی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس ایمبولینس کو ذمہ داری اور احسن انداز میں استعمال کریں۔ مزید کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے سیلاب اور دیگر قدرتی آفات سے شہید ہونے والے مساجد اور گھروں کی تعمیر میں بھر پور کردار ادا کیا اور اس علاقے میں مختلف اوقات میں مختلف ریلیف اور خوراک بروقت پہنچائی ہے ۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت یہاں کے عوام کو ہر قسم کی سہولت پہنچانے کی کوشش کیا اور آئندہ بھی الخدمت فاؤنڈیشن شیشکوہ میں اپنی خدمات جاری رکھنے کی عزم رکھتے ہیں ۔
اس پروگرام سے سابق ناظم شیشکوہ سہراب خان نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیشکوہ جیسے پسماندہ علاقے کے لیے جماعت اسلامی کے اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن کے زریعے سے چترال میں گراں قدر خدمات سر انجام دیتے آئے ہیں ۔ آج ہم سب جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے مشکور ہیں کہ ان کی خصوصی دلچسپی پر پینتیس ہزار آبادی کے لیے ایمبولینس سروس کا آغاز ہوگیا ہے ۔جس سے علاقے کے مریضوں کو بروقت ہسپتال پہنچانے میں مدد ملے گی اور قیمتی جانیں ضائع نہیں ہوں گے ۔ اس موقع پر مزید کہا کہ چئیرمن و یوسی امیر قاری عبد الرحمن نے جماعت اسلامی اور عوام کی حقیقی نمائندگی کی اور علاقے میں ایمبولینس سروس کو یقینی بنایا جس پر ہم سب خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس سروس کو عوام الناس کے لئے فعال رکھنے میں بھر پور کردار ادا کرینگے ۔
پروگرام کے آخر میں علاقے کی ترقی، صحت کی سہولیات میں بہتری اور الخدمت فاؤنڈیشن کی کامیابی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button