ضلعی سیرت کونسل چترال اور ۔ یونیورسٹی آف چترال کے اشتراک سے ایک پروقار دینی اصلاحی روحانی محفل کاانعقاد

چترال(نامہ نگار )ضلعی سیرت کونسل چترال اور ۔ یونیورسٹی آف چترال کے اشتراک سے جامعہ چترال میں ایک پروقار دینی اصلاحی روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا کانفرنس کے صدارت جامعہ چترال کے ڈائریکٹر آف اکیڈمک پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین نےکی جبکہ اسٹیچ سیکٹر کا فریضہ جامعہ کے پروفیسر حافظ اللہ نے انجام دی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین ڈاکٹر عباد الرحمٰن پروفیسر مولانا نقیب اللہ رازی مفتی فدا محمد سابق تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس مولانا فدا احمد ودیگر نے کہا طالبہ اپنی قیمتی وقت و صلاحیتوں کو اپنے تعلیم اور ملکی تعمیر وترقی کیلئے مثبت استعمال کریں ہر ممکن کوشش کر کے ہر ممکن کوشش کر کے خود کو ہر قسم کے تنازعات سے دور رکھیں اور کسی بھی ملک دشمن یا اسلام بیزار و تخریبی سوچ کا ہرگز حصہ نہ بنے ملک کی محبت اور شعائر اسلام کے تقدس کو اپنے دل میں پیوست کرے اور ساتھ ہی علمی و عقلی دلائل کے ساتھ ساتھ تحمل و برداشت سے زندگی میں آگے بڑھنے کا ہنر بھی سیکھیں اپنے درسگاہ اساتذہ کرام کے احترام کو ہر حال میں خیال رکھیں مقرر نے میراث سحر جادو سمیت دیگر مشاورتی مسائل پر بھی گفتگو کی آخر میں میں چئیرمن ضلعی سیرت کونسل چترال حافظ نواز مدنی نے بہترین پروگرام کیے سلسلے میں تعاون کرنے پر ڈکٹر پروفیسر نظام الدین سمیت جامعہ چترال کے تمام منتظمین اساتذہ کرام اسٹوڈینٹ و اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آپ لوگوں کی خلوص محبت اپنایت و مہمان نوازی کو الفاظ سے بیان نہیں کرسکتا یہان سے انتہائی متاثر کن محبت و عزت لے کے جا رہے ہیں