Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

تحریک لوٹ کوہ کے تیسرے اہم میٹنگ میں تمام عمائدین کا تحریک کی کامیابی کے لئے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کا عہد

کریم آباد(نمائندہ ڈیلی چترال )تحریک لوٹکوہ دوراہ روڈ کی تیسری اہم ترین ترین نشست آج کریم آباد میں منعقد ہوئی جس میں کریم آباد کے تمام ناظمین، معتبرات لوٹ کوہ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے تحریک کے عمائدین اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تحریک کے آغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے سرپرست تحریک نواب خان نے کہا کہ اس تحریک کا مقصد دہائیوں سے کھنڈرات کی شکل اختیار کرنے والی گرم چشمہ روڈ کی تعمیر کے لئے ایک جامع اور مستند حکمت عملی اپنانا ہے۔ گرم چشمہ روڈ کسی مخصوص علاقے کے بجائے وادی لوٹ کے تمام وادیوں کو آپس میں ملانے اور ملک کے دوسرے حصوں سے ملانے کا واحد ذریعہ ہے مگر گرم چشمہ روڈ کی حالت روز بروز بہتر ہونے کے بجائے خراب ہوتی جارہی ہے۔ اس کا حل ریاست کے پاس موجود ہے مگر اس حل کے لئے ہمیں آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔
تحریک کے صدر نصرت الہی نے اپنی تقریر میں کہا کہ آج ہم یہاں کسی سیاسی نظریے کی نمائندگی کرکے نہیں آئے ہیں بلکہ تحریک لوٹ کوہ کو لے کر آئے ہیں۔ چالیس سال پہلے اس علاقے کی سڑکوں کی جو حالات تھی آج اس سے بدتر حالت ہے۔ اس صورت حال میں بھی ہم اگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشش کے بجائے کسی بھی سیاسی نظریے کی سپورٹ کو اولیت دیں تو اس سے زیادہ ظلم اپنے اور اپنے آنے والی نسلوں کے ساتھ کچھ اور ہو نہیں سکتا۔کریم آباد، آرکاری اور گرم چشمہ کو علاقائی تقسیم کا شکار اس لئے بنایا جاتا ہے تاکہ ہمیں آسانی سے تقسیم کیا جاسکے اور ہم اپنے حقوق کے لئے کوئی آواز نہ اٹھا سکیں۔ آج ہمیں آپس میں متحد ہونے کی ضرورت ہے تاکہ دوسرے علاقوں کی طرح ہم بھی اپنے علاقوں کے قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھاسکیں۔ حکومت وادی لوٹ کوہ کے قدرتی وسائل کا اگر دو فیصد بھی ہمارے علاقے پر خرچ کرے تو ہم ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوسکتے ہیں۔ ہمارے اپنے وسائل ہم پر خرچ اس لئے نہیں اٹھا رہے ہیں کیونکہ ہم اپنے حق کے لئے آواز نہیں اٹھاتے۔ آئیں عہد کریں کہ ہم اپنے حقوق کے لئے ہر فورم پر ایک ہو کر آواز اٹھائیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ناظم محمد یعقوب نے کہا کہ ہمارا اتحاد ہر ترقی کا ضامن ہے۔ہمارے سیاسی نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ علاقائی مسائل کو ارباب اختیار تک نہ صرف پہنچائیں بلکہ ان کا حل تلاش کریں۔ تحریک لوٹ کوہ پورے علاقے کا اور انتہائی جائز تحریک ہے۔ گرم چشمہ روڈ کسی ایک علاقے کا نہیں بلکہ پورے وادی لوٹ کوہ کا ہے اس لئے ہم اس جدوجہد میں برابر شریک ہیں۔ چیئرمین کریم نے کہا کہ ہر علاقے کی ترقی بہترسڑکوں کی تعمیر پر منحصر ہے۔ نوروز چیئرمین نے کہا کہ یہ تحریک چیو پل سے لے کر شاہ سلیم تک کے علاقوں کے تمام باسیوں کی تحریک ہے۔چیئرمین سرفراز نے کہا کہ میں اس تحریک کی کامیابی کے لئے سب کو پیشگی مبارکباد پیش کررہا ہوں۔ تحریک کے جنرل سیکریٹری چیئرمین علاؤالدین حیدری نے کہا کہ دنیا میں وہ قومین ہمیشہ کامیاب رہی ہیں جو اپنے اہداف کے حصول کے لئے سخت محنت کو اپنا شیوہ بنایا۔ ایڈوکیٹ شیرین خان نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی تحریک سو فیصد کامیاب نہیں ہوتی تحریک کی کامیابی وقت کا متقاضی ہوتا ہے۔ انشاء اللہ ہم کامیاب ہوں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میردولہ جان،مہتاب، صدر ڈرائیور یونین گرم چشمہ اور دوسرے مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے تحریک کی کامیابی کے لئے ہر قسم کے تعاؤن کی یقین دہانی کرائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button