تازہ ترین

موڑکھو سڑک کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف مجلس عمومی جمعیت علمائے اسلام تحصیل موڑکھو کا غیرمعمولی اجلاس اور روڈ پر فوری کام شروغ کرنے کا مطالبہ

اپر چترال (جمشیداحمد ) موڑکھو روڈ کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف جمیعت علمائے اسلام تحصیل موڑکھو مجلس عمومی کا غیرمعمولی اجلاس اتوار کے دن زیر صدارت مولانا شاکیر اللہ امیر جمعیت علمائے اسلام تحصیل موڑکھو مدرسہ(مولاناشیرکریم شاہ) وریجون میں منعقد ہوا اجلاس میں مجلس عمومی جمیعت علمائے اسلام تحصیل موڑکھو کے اراکین نے شرکت کی اجلاس کا باقاعدہ اغاز قاری خادم الرحمن کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کلام پاک کے بعد شرکاء نے موڑکھو روڈ کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انتہائی افسوس اور تشویش کا اظہار کیا شرکاکا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خلیل نے اپنے دورہ موڑکھو کے موقع پر وریجون میں منعقدہ کھلی کچہری میں موڑکھو عوام کو اس سڑک کی تعمیر کے حوالے سے یقین دھانی کی تھی کہ مذکورہ سڑک پر سال کے اخر دسمبر 2024 تک باقاعدہ کام کا اغاز کیا جائے گا اس کی یقین دھائی کے باوجود اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور نہ کوئی سنجیدہ کوشش نظر ارہی ہے شرکا ءنے ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کی مشکلات اورعوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ محکمہ کے ذمہ داراں کو ہدایت جاری کریں اور مذکورہ روڈ پر فوری کام کا اغاز کیا جائےتاکہ عوامی شکایت کا ازالہ ہوسکیں اور متعلقہ محکمہ اور ٹھیکہ دار کی ملی بھگت سے روڈ کے لیے مختص فنڈ کا ضائغ ہونے کے خطرے کا موادا ہوسکیں۔اس کے علاوہ پشاور میں شہداے غزہ کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے مشاورت فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اسرائیلی مصنوعات کی بائیکاٹ جمعیت کے پیغام کو یونین کونسل سطح پر گھرگھر پہنچانے کے لیے کوشش کے حوالے سے بھی بات کی گئی مقررین میں مولانا شاکیر اللہ مولانا ثناء اللہ مولانا سعیداحمد سمیع الحق اور خلیل اللہ نے خطاب کیا۔
اخر میں دستخطی قرار داد بھی منظور کی گئی اور متعلقہ اداروں کو بھیجدی گئی ہے۔ اجلاس کی نظامت کے فرائیض پرنسپل سمیع الحق ضلعی جائنٹ سکرٹری اپر چترال نے انجام دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button