تازہ ترین
ہماری مسلح افواج نےاینٹ کا جواب پتھر سے دیکر پاکستانیوں کاسر فخر سے بلند کیا۔صدر بار مومن الرحمن ایڈوکیٹ

چترال(نامہ نگار )بار ایسوسی ایشن لوئر چترال کے صدر مومن الرحمن ایڈوکیٹ نے پاکستان کے مسلح افواج کادفاع وطن کے لئے بے مثال خدمات انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے جس نے رات کی تاریکی میں سویلین آبادی کو نشانہ بناکرہماری غیرت کوللکاراتھا پاک فضائیہ اورہماری مسلح افواج نےاینٹ کا جواب پتھر سے دیکر پاکستانیوں کاسر فخر سے بلند کیاہے۔ڈسٹرکٹ بار کے صدر نےاس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی عوام،سیاسی عمائدین اور سول سوسائٹی کے ساتھ وکلاء برادری بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور ضرورت پڑنے پر دفاع وطن کے لئے جانوں کےنذرانےپیش کرے گی۔



