تازہ ترین

چترال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چترال پریمیئر کرکٹ لیگ اپنی تمام تررنگینیوں کے ساتھ اوسیاک کرکٹ گراونڈ دورش میں اختتام پذیر

چترال (ڈیلی چترال نیوز) چترال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چترال پریمیئر کرکٹ لیگ اپنی تمام تررنگینیوں کےساتھ اوسیاک کرکٹ گراونڈ دورش میں اختتام پذیرہوگیا۔ اس ٹورنمنٹ میں کل اٹھ ٹیموں نے حصہ لیا،فائنل میچ چترال سرکاراورچترال مارخوٹیموں کے درمیان کھیلاگیا۔ جس میں چترال سرکار ٹیم نے چترال مارخور ٹیم کو شکست دے کرفائنل ٹرافی اپنے نام کر لی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل محمد بلال جاوید تھے۔اس موقع پر لیفٹیننٹ کرنل حسن عباس بن اصغر،تحصیل چیئرمین دروش سیدفریدحسین جان ایڈوکیٹ،اسسٹنٹ کمشنر دروش ڈاکٹرمحمدعلی ،سی ای او چترال پریمیئرلیگ فخراعظم ،معروف عالم دین قاری جمال عبدالناصر،پاکستان تحریک انصاف دروش کے سینئررہنما حاجی گل نوازدیگرسرکاری اورغیرسرکاری اداروں کے ذمہ داروں نے کرکٹ کے فاتح ٹیم اور نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں اور اس ٹورنامنٹ کوکامیاب بنا نے میں تعاون کرنے والے حضرات میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔
اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے تحصیل چیئرمین دروش سیدفریدحسین جان، سی ای او چترال پریمیئرلیگ فخراعظم اوردوسرو ں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی سطح پر ایسی صحت مندانہ تقریبات سے جہاں نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا وہاں نوجوان مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینگے جبکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں میں چترال کی نمائندگی کے مواقع فراہم ہونگے۔
مقریرین کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیاں جوانوں میں باہمی ہم آہنگی،اور اچھے روابط کے ساتھ ساتھ علاقے میں امن و امان کی فضا قائم رہنے کے لئے اہمیت کے حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام اور پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت ایسا پرامن پاکستان دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ چترال کے کھلاڑیوں میں ٹیلینٹ کی کمی نہیں،اگر حکومت سرپرستی کرے،تو کھیل کے میدان میں آگے جاکر ملک اور قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ اس موقع پرچترال سکاوٹس کے افسرز،ضلعی انتظامیہ اورمختلف مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے حضرات نے اس ٹورنمنٹ کے انعقاد پرچترال پریمیئرلیگ کے سی ای اوفخراعظم اورٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب میں عسکری ،سرکاری ،سیاسی رہنماوں سمیت عوام علاقہ اور شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button