آیون درخناندہ ،تھوڑیاندہ اور موڑدہ کے لوگوں نے لنک روڈ درخناندہ کی پختگی پر انتہائی خوشی کا اظہار

چترال ( محکم الدین ) آیون درخناندہ ،تھوڑیاندہ اور موڑدہ کے لوگوں نے لنک روڈ درخناندہ کی پختگی پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ اور اس منصوبے کیلئے فنڈ کی فراہمی کو ممکن بنانے پر سابق معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور موجودہ فوکل پرسن برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی حلقوں نے کہا ۔ کہ مذکورہ روڈ جہاں تین دیہات کے رابطے کیلئے محفوظ راستہ ہے ۔ وہاں یہ سڑک کھیت سے منڈی تک سبزیات کی ترسیل اور زرعی آلات کھیتوں تک پہنچانے کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ دو سکول اس سڑک پر موجود ہیں ۔ جبکہ وی سی ون کی پوری آبادی ہسپتال ، سکول و کالج اور بازار جانے والے مردو خواتین اس راستے سے استفادہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر نے اپنے فنڈ سے اس سڑک کو محروم رکھا ۔ جس پر عوام درخناندہ ،موڑدہ اور تھوڑیاندہ مایوس ہو چکے تھے ۔ اب فوکل پرسن برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کی طرف سے فنڈ کی فراہمی کے بعد سڑک کا کافی حصہ معیار کے مطابق پی سی سی کرکے پختہ کیاگیا ہے ۔ جس سے لوگوں کی مشکلات میں بہت کمی آئی ہے ۔ اور لوگوں نے فوکل پرسن وزیر زادہ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ تاہم انہوں نے وزیر زادہ سے یہ مطالبہ کیا ۔ کہ اس سڑک کے بقیہ حصہ کی پختگی کیلئے بھی فنڈ فراہم کرکے لوگوں کو مستقل بنیاد پر کچی سڑک سے نجات دلائیں ۔