سول ڈیفنس آفسر چترال اپر کا فائر سیفٹی آرڈر 2019 کے حوالے سے بونی بازار کا معائنہ ۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے عوامی ایجنڈا کے تحت
ڈائریکٹر سول ڈیفنس زاہد عثمان کاکاخیل اور ڈپٹی کمشنر /کنٹرولر سول ڈیفنس حسیب الرحمان خان خلیل کی ہدایات کی روشنی میں سول ڈیفنس افسر اسماعیل جان نے بمعہ انسپکشن ٹیم سول ڈیفنس ایکٹ 1952اورفائر سیفٹی آرڈر 2019 (19-FSO-KP) کے اطلاق کے حوالے سے بونی بازار میں فائر سیفٹی کا معائنہ کیا۔ اس معائنے کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آگ بجھانے والے آلات کی دستیابی اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔معائنے کے دوران یہ دیکھا گیا کہ فائر سیفٹی کے انتظامات کس حد تک مکمل ہیں اور کہیں کوئی کمی تو نہیں ہے جو کہ آگ کے خطرات کو بڑھا سکتی ہو۔ انسپکشن ٹیم نے متعلقہ زمہ داروں کو واضح ہدایات جاری کیں کہ وہ سات دن کے اندر اندر تمام فائر سیفٹی کے انتظامات مکمل کریں۔اس موقع پر یہ بھی تنبیہ کی گئی کہ اگر مقررہ وقت کے اندر فائر سیفٹی کے انتظامات مکمل نہ کیے گئے تو سپیشل پاور رول 1951 اور ایکٹ 1952 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی، جس میں چالان اور جرمانے شامل ہو سکتے ہیں۔ اس کارروائی کا مقصد عوامی تحفظ کو یقینی بنانا اور آگ کے خطرات کو کم کرنا ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے کی صورت میں جان و مال کے نقصان سے بچا جا سکے۔