227

کالاش ویلی بمبوریت کے گورنمنٹ ہائی سکو ل میں جشن آزادی کی سب سے منفرد تقریب منعقد ہوئی

چترال ( محکم الدین ایونی) کالاش ویلی بمبوریت کے گورنمنٹ ہائی سکو ل میں جشن آزادی کی سب سے منفرد تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں کالاش اور مسلم عمائدین علاقہ اور طلباء و طالبات کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بچوں نے اس موقع پر ملی نغمے اور وطن کے گیت گائے ۔ اور خاکے پیش کئے ۔ جبکہ کئی بچوں نے جشن آزادی کے حوالے سے اسلاف کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے اُنہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ اور کہا ۔ کہ یہ ملک زندہ رہنے کیلئے بنا ہے ۔ اور رہتیُ دنیا تک قائم ودائم رہے گا ۔ اسے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ہر گز نقصان نہیں پہنچا سکتے ۔ کالاش کمیونٹی کی نمایندگی کرتے ہوئے وزیر زادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ چترال وہ واحد علاقہ ہے ۔ جہاں مسلم اور کالاش برادری کی اخوت ، بھائی چارہ دوسرے لوگوں کیلئے ایک مثال ہے ۔ اور یہ ایک دوسرے کے دُکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ۔ دہشت گرد ہمارے باہمی اتحاد کوہر گز نہیں توڑ سکتے ۔یہ مضبوط رشتہ ہزاروں سالوں پر محیط ہے ۔انہوں نے کہا یہ واحد خطہ جہاں اقلیتوں کا احترام موجود ہے ۔ اور کالاش و مسلم ایک ہی تھالی میں کھانا کھاتے ہیں ۔ انہوں کہا کہ کالاش قبیلے کی یہاں موجودگی مسلمانوں کی مرہون منت ہے ۔ جو ان کی زندگی اور عزت و آبرو کی حفاظت کرتے ہیں ۔ کالاش خاتوں شاہی گل نے کہا ۔ کہ ہماری کسی سے کوئی دُشمنی نہیں ہے ۔ اور نہ ہمارا کوئی دُشمن ہے ۔ لیکن شر پسند عناصر اپنے مقاصد کے حصولکیلئے نت نئے مسائل پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ تاہم ہم تعلیم سے ان مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ امن اور محبت کو نفرت میں بدلنے کی کو شش کررہے ہیں ۔ اُن کو غلط مہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیے ،ہم متحد ہیں ۔ اور وہ لوگ اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ انہوں نے پاک آرمی کی طرف سے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے پر اُن کے کردار کی تعریف کی اور کہا ۔ کہ کلاش ویلی کے لوگوں کو اپنے پاک فوج پر فخر ہے ۔ تقریب پاک آرمی کے کمانڈنٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔کہ فوج ، پولیس بارڈر پولیس اور سیکورٹی کے دیگر ادارے عوام کیلئے ہیں ۔آپ ہم سے پیار کرتے ہیں ۔ لیکن یقین جانیے ہمیں بھی اپنے عوام سے بے پناہ پیار ہے ۔اور ہم حفاظت سے غافل نہیں ہیں ، لیکن اس سلسلے میں عوام کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا ۔ تب ہی ہم دُشمن کو شکست دے سکتے ہیں ۔ تقریب سے سکول کے اساتذہ محمد ایوب اور زاہد عالم نے جشن آزادی کے حوالے سے خطاب کیا ۔ اور کہا ۔ کہ کالاش ویلی قدرتی آفات اور دہشت گردی کی وجہ سے مشکلات میں گھیرا ہوا ہے ۔اس لئے یہ ضروری ہے ۔ کہ وادی کے مسلم اور کالاش قبیلے کے لوگ پہلے سے زیادہ اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کریں ۔ تقریب میں پاک آرمی کے آفیسرز جوان ، چترال پولیس ، بارڈر پولیس کے جوانوں سمیت بڑی تعداد میں علاقائی کالاش اور مسلم معززین نے شرکت کی ۔اس موقع پر سکول کے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ، جبکہ پاک آرمی کی طرف سے منیجر اے وی ڈی پی وزیر زادہ اور سکول کے ہیڈ ماسٹر وسیم احمد کو کامیاب تقریب منعقد کرنے پر خصوصی شیلڈ دیے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں