Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل سکول چترال میں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا گیا۔

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال) 14آگست ہماری عہد اور تجدید کا دن ہے یہ دن ہمارا تعارف ہے ہماری پہچان ہے۔14آگست یوم آزادی کےسلسلے میں ملک کے دوسرے حصوں کی طرح چترال میں بھی اس سال بڑے جوش وخروش دیکھنے کو ملی۔یوم آزادی کا تھیم’’مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے‘‘تھا۔چترال میں بڑی تقریب ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی مشترکہ انتظام سے گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل ہائی سکول برائے طلباء چترال میں منعقد ہوئی۔بازار ،سکیٹریٹ روڈ اور سکول روڈکو رنگ برنگے جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا۔سکول کے باہر اور اندر مختلف محکموں کے بینرز لگے تھے۔سکول کوجھنڈیوں اور بینرز سے سجایا گیا تھا۔چترال پولیس حفاظتی اقدامات کرچکی تھی۔تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے سید سردار حسین تھے۔ڈپٹی کمشنر چترال صدر محفل تھے۔نائب ضلعی ناظم مولانا عبدالشکور ڈی ای او احسان الحق پرنسپل کمال الدین سیاسی لیڈرز،پروفیسرز،پرنسپل کامرس،ڈگری کالج،مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہ،سیاسی عمائدین،سکول کے بچے موجودتھے۔میٹرک کے بورڈ کے امتحان میں ضلع میں ٹاپ کرنے والے بچے بچیاں موجودتے۔تقریب کا آغاز8.55منٹ کوسائرین کے ساتھ ہوا۔چترال لیویز کے جوانوں نے جھنڈے کو سلامی دی ،جی ایس ایم ایس چترال کے بچوں نے قومی ترانہ پیش کیا۔مہمان خصوصی اور صدر محفل نے پرچم کشائی کی۔اس کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا۔مختلف سکولوں کے بچوں مختلف ائٹمز پیش کئے جن کو سامعین نے بہت سراہا۔تقریب سے مہمان مقرر ڈسٹرکٹ خطیب مولانا فضل مولا نے خطاب کرتے ہوئے قائداعظم کا حوالہ دیا۔اُنہوں نے اُس کی ایمانداری ،سادگی اور خلوص کا ذکر کیا اور قوم کی خدمت اور لیڈر شپ کا جو معیار ان کے پاس تھا اس کو ماڈل کہا۔اُنہوں زمہ داران قوم پر زور دیا کہ اس دھرتی کی بے لوث خدمت کریں۔مہمان مقرریں پی ٹی آئی رہنما رحمت غازی خان،نائب ناظم مولانا عبدالشکور اور مسلم لیگ نون کے تحصیل صدر کوثرایڈوکیٹ نے خطاب کیا۔مہمان خصوصی ایم پی اے سید سردار حسین نے بڑی دھواں دار خطاب کیا حاضرین عش کر اُتھے۔انہوں نے کہا کہ کون کہتا ہے کہ پاکستان نے ترقی نہیں کی کون کہتا ہے کہ پاکستان غریب ملک ہے،کون کہتا ہے کہ پاکستانی قوم پسماندہ ہے۔اُنہوں نے ایٹمی طاقت ہونے،ترقی کی شاہراہوں کے ذکر کے ساتھ دہشت گردی کا جراء ت سے مقابلہ کرنے کا ذکر کیا۔اور کہا کہ دنیا حیران ہے کہ یہ قوم کبھی شکست نہیں کھا سکتی۔اُنہوں نے کہا کہ جس قوم کی مسجد میں عصر کی نماز کے وقت دھماکہ ہوتا ہے مگر مغرب کی نماز میں پھر صفیں بھرجاتی ہیں تو ایسی قو م کو کون شکست دے سکتا ہے۔اُنہوں نے یوم آزادی کو قوم کا تعارف کہا اور کہا کہ پاکستان دنیا پر راج کرے گا۔ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائچ نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہم زندہ قوم ہیں۔ہمارا نظریہ واضح ہے ہمارا مقصد حیات واضح ہے۔ہم نے دنیا پر ثابت کیا ہے کہ ہم ناقابل شکست ہیں۔اُنہوں نے بچوں کو عزم وہمت سے آگے بڑھنے کا مشورہ دیا اورحاظرین کو خراج تحسین پیش کیا کہ وہ اپنی آزادی کی قدر کرتے ہیں۔اُنہوں نے محفل میں موجود ان بچوں اور والدین کو مبارکباد دی جنہوں نے حالیہ امتحانوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔آخرمیں تقسیم انعامات ہوئی۔ہیرا ناز طالبہ اے کے ایچ ایس ایس کوراغ نے آغا خان بورڈ میں پورے پاکستان میں ٹاپ کیا تھا۔ان حاضرین نے دل کھول کر شاباش دی۔ڈی سی نے ان کو شیلڈ سرٹیفیکٹ اور نقد انعام دیا۔چترال پولو کیفاتح ٹیم بھی پروگرام میں مدعو تھی ان کو بھی شیلڈ اور سرٹیفیکٹ دئیے گئے۔آخر میں جی سی ایم ایچ چترال کے پرنسل نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button