182

اگلے سال انٹر سکولز سپورٹس مقابلوں کے ڈویژنل میچز سوات کی جگہ دیر لوئیر میں رکھے جائیں۔تعلیمی وثقافتی حلقے چترال

چترال(نمائندہ ) چترال کے تعلیمی اور ثقافتی حلقوں نے انٹر سکولز کے سالانہ سپورٹس کا فائنل ضلع سوات کی جگہ ،تھانہ،چکدرہ،تیمرگرہ یا بٹ خیلہ میں منعقد کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ایک مشترکہ اخباری بیان میں ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی،عبدالناصر،وجاہت امین،محمد سیار،محبوب اعظم اور شباب ثاقب نے کہا ہے کہ سوات میں ہرسال باہر سے آنے والی ٹیموں کے خلاف تعصب پر مبنی فیصلے دئیے جاتے ہیں۔ریفری،جج اور انتظامیہ کا رویہ بہت ناروا ہوتا ہے۔ریفری اور امپائر صرف باہر سے آنے والی ٹیم کے خلاف فیصلے دیتاہے۔انتظامیہ کا رویہ بھی خراب ہوتا ہے۔26نومبر کو کبل کے گراونڈ پر فٹ بال کے فائنل میں ریفری نے کبل سکول کی ٹیم کو غلط گول دیدیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تاریخ میں سید احمد شہید بریلویؒ اور خوشحال خٹک نے بھی سوات کے لوگوں کے اس متعصبانہ روئیے کی شکایت کی ہے۔اور یہ تاریخ سے ثابت ہے۔اس لئے اگلے سال انٹر سکولز سپورٹس مقابلوں کے ڈویژنل میچز سوات کی جگہ دیر لوئیر میں رکھے جائیں۔اور سوات کے ریفریوں،امپائروں اور ججوں کو بلیک لِسٹ کرکے نشانِ عبرت بنایا جائے۔بیان میں اس امر پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے کہ سوات کے پرنسپلوں ،ایجوکیشن افیسروں اور سپورٹس کے حکام کی طرف سے غلط فیصلوں کی وجہ سے جو طلبہ اور اساتذہ باہر سے آتے ہیں۔ان کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔اور سپورٹسمین سپرٹ ختم ہوجاتا ہے۔ریفری ،امپائر اور جج کی جانبداری سپورٹس میں سب سے بڑا جرم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں