Breaking News

ویلج سیکرٹریز کی بھر تیوں میں ہونے والی کھلے عام بے قاعدگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں منسوخ کرنے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ۔رحمت غازی

چترال ( نمائند ہ ڈیلی چترال ) پاکستان تحریک انصاف چترال کے کنوئنیر رحمت غازی نے ویلج سیکرٹریز کی بھر تیوں میں ہونے والی کھلے عام بے قاعدگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں منسوخ کرنے پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا شکریہ ادا کیا ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا۔ کہ چترال میں ان بھر تیوں میں اقربا پروری اور سیاسی بنیادوں پر تقریاں کرکے میرٹ کی دھجیاں ا±ڑائی گئی تھیں۔ اور قابل و این ٹی ایس میں ٹاپ کرنے والے امیدواروں کو ا±ن کے حق سے محروم کر دیا گیا تھا۔ جو کہ بعض ذمہ دار افراد کی طرف سے دانستہ طور پر پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو بدنام کرنے کی سازش تھی۔ تاہم وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے بر وقت ان بھرتیوں کو منسوخ کرنے کے احکامات صادر کرکے سازش کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال انتظامیہ اب بھی مختلف طریقہ کار کے تحت اپنی بے قاعدگیوں قانونی حیثیت دینے کیلئے اقدامات میں مصروف ہے۔ جن میں وزیر اعلی کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ویلج ناظمین سے فوری طور پر سیکرٹریز کو چارج دلوانے کی کوششیں شامل ہیں۔ رحمت غازی نے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا۔ کہ ا±ن کی طرف سے بھرتیوں کی منسوخی کے حکم کے بعد سیکرٹریز کو چارج دلوانے کیلئے ویلج ناظمین کو مجبور کرنے والے انتظامیہ کے متعلقہ آفیسران کے خلاف کاروائی کی جائے۔ تاکہ آیندہ کیلئے اس قسم کی بے قاعدگیوں کو روکا جا سکے۔

About ایڈیٹر انچیف

سید نذیر حسین شاہ چترال ایک جانے مانے صحافی ہیں اور گذشتہ کئی سالوں سے مختلف اخباروں اور ٹی وی چینلز کے ساتھ بطور رپورٹر منسلک ہیں انہوں نے ابلاع عامہ میں ڈپلوما حاصل کی ہوئی ہے اور ان کے اخبار ڈیلی چترال کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ چترال سے شائع ہونے والا یہ دوسرا اخبار ہے جس کو حکومتی سطح پر سرپرستی حاصل ہے۔

Check Also

نوتعینات ڈپٹی کمشنرلوئر چترال محسن اقبال باقاعدہ چارج سنبھالیا

چترال(نامہ نگار)نو تعینات ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ لوئر چترال لیویز محسن اقبال نے(PAS) باقاعدہ چارج سنبھالنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *