261

چتر ال میں ہفتے کی صبح د س بجے کے قریب آنے والے زلزلے نے ایک مرتبہ پھر لوگوں کو شدید خوفزدہ کر دیا

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال ) چتر ال میں ہفتے کی صبح د س بجے کے قریب آنے والے زلزلے نے ایک مرتبہ پھر لوگوں کو شدید خوفزدہ کر دیا ۔ زلزلے کے جھٹکے شروع ہوتے ہی لوگوں نے گھروں اور دفاتر سے بھاگنے شروع کر دیے ۔ اور کئی افراد اس افرا تفری میں میں چو ٹیں آئیں ۔ جبکہ خواتیں اور بچے بُر یطرح سہم گئے ۔ اور بچوں کو گلی کو چوں میں ڈھونا شروع کر دیا ۔ زلزلے کے جھٹکے اگرچہ بہت زیادہ تیز نہیں تھے ۔ تاہم مسلسل آنے والے جھٹکوں نے لوگوں میں خوف کی ایسی لہر پیدا کردی ہے ۔ کہ ہر کوئی کسی بھی بڑے سانحے کا خوف اپنے دل میں رکھتا ہے ۔ اور کھلے عام اس امر کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ کہ آئے روز کے یہ جھٹکے خدا نخواستہ کسی بڑی تباہی کی اطلاع دے رہے ہیں ۔ چترال میں 26 اکتور 2015کے بعد لوگ اپنے آپ کو انتہائی غیر محفوظ خیال کر رہے ہیں ۔ اور اس کا اثر خوتین اور چھوٹے بچوں پر بہت زیادہ ہے ۔ یہ خوتین اور بچے زلزلے کے جھٹکے شروع ہوتے ہی چیخناشروع کر دیتے ہیں ۔ اور اُن کا رنگ اُڑ جا تا ہے ۔ اسی طرح خواتین ان بچوں کیلئے گلی کو چوں میں زلزلے کے دوران ہی نام پکارتی ڈھونڈھتی پھرتی ہیں ۔ ہفتے روز کے زلزلے میں بھی کئی مکانات اور دیواریں جو مسلسل جھٹکوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی ہیں ۔ کئی مقامات پرکم مقدار میں گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں