242

موڑکھو عمائدین کا علاقے کی مسائل کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور تحصیل ناظم سب ڈویژن مستوج سے ملاقات

بونی ( جمشید احمد)گزشتہ دن موڑکھوکے عمائدین نے اپنے علاقے کی مختلف مسائل کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد حیات شاہ اور تحصیل ناظم سب ڈویژن مستوج مولانا محمد یو سف سے ملاقات کی اور مختلف مسائل سے انہیں اگاہ کیا۔ جن میں سڑکیں،پل وغیرہ شامل تھےاس کے علاوہ چرون زوندرانگرام دو کلو میڑروڈ کی مرمت اور کشادگی اور لوگوں کو ملنے والے زمین کے معاوضے کے حوالے سے اپنے شکایات اور تحفظات سے اُنہیں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ روڈ میں کام کا آغاز جلد کیا جائے اس روڈ کی توسیع اور کشادگی کی وجہ سے لوگوں کی قابل کاشت اراضیات ،درختان اور وکانات متاثر ہوتے ہیں انہیں مناسب معاوضہ ادا کی جائے خاص کر وریجون ایریا کے متاثر لوگوں کو دوسرے علاقوں کے نسبت کم کمپنسیشن کی رقم لسٹ میں شامل کی گئی ہے جو کہ دوسرے علاقوں کی نسبت بہت کم ظاہر کیا گیا ہے جو کہ سراسر ظلم ہے اس علاقے کی زمین زرخیز بھی ہے جسمیں سال میں دو فصلیں اُگائے جاتے ہیں زمین کی ویلو کو دیکھتے ہوے کمرشل اور کیٹیگیری اے میں شامل کر کے معاوضہ ادا کی جائے تاکہ لوگوں کی حق ضائع نہ ہو اس کے علاوہ وریجون ایریا کے لیے جو ریٹ لگائی گئی ہے جو انتہائی نامناسب ہے جو کہ کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہے ۔ آخر میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد حیات شاہ نے انہیں یقین دلایا کہ عوام اور علاقے کے مسائل سلسلے کے میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ سنجید گی سے غور کر رہا ہے اس سلسلے میں عوام کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کی جائے گی مذکورہ زمین کی ریٹ کی حوالے سے ذکر کر تے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر چترال سے ملاقات کر نے کے بعد مسئلے کا حل نکالا جائے گا اور ہر قسم کی تعاون کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں