183

سابقہ دور میں ضلع کونسل اور ڈپٹی کمشنر کے مابین کوئی بہتر تعلقات نہیں تھے ۔ اب انشاء اللہ تعلقات مضبوط ہوں گے/ڈپٹی کمشنر شہاب حامد یوسفزئی

چترال ( محکم الدین) ڈپٹی کمشنر شہاب حامد یوسفزئی نے چترال میں اپنی تعیناتی کے بعد ضلع کونسل چترال کے اجلاس میں شرکت کرکے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ باہمی اتحاد و روابط کے بغیر حکومتیں چل سکتی ہیں اور نہ عوام کے مسائل حل ہو سکتے ہیں ۔ اس لئے میں اپنے آپ کو ضلع کونسل کا حصہ سمجھتا ہوں اور آپ میرے حصے ہیں ۔ اداروں پر مثبت تنقید ہونی چاہیے ۔ جس میں اصلاح احوال کے ذریعے عوام کی بھلائی مقصود ہو ۔ غیر ضروری اور بلاوجہ تنقید کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ۔ کہ میں یہ وثوق سے کہ سکتا ہوں ، کہ کوئی بھی فرد سیاست سے خالی نہیں ہے ۔ لیکن عوام کی خدمت سب سے بڑی سیاست ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ضلع کونسل چترال انتہائی سنجیدہ عوامی نمایندہ ادارہ ہے ۔ جس میں عوامی کے بہبود ، علاقے کی تعمیر و ترقی کے امور سوچ اور غور کیا جاتا ہے ۔ ایسے معزز ایوان میں اپنی حاضری کو اعزاز سمجھتا ہوں ۔ اور میں جہاں تک بھی ہو سکا اجلاس میں حاضری کی کوشش کروں گا ۔ اور اپنے دوسرے اداروں کو بھی میں ہدایات دیتا ہوں کہ وہ بھی اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سابقہ دور میں ضلع کونسل اور ڈپٹی کمشنر کے مابین کوئی بہتر تعلقات نہیں تھے ۔ اب انشاء اللہ تعلقات مضبوط ہوں گے ۔ اور ہم باہم مل کر چترال کی ترقی کیلئے کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ جائز کام کیلئے ممبران کیلئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔ اور ضلع کے تمام ممبران کی میں دل سے عزت کرتا ہوں ۔ قبل ازین جب ڈپٹی کمشنر ضلع کونسل اجلاس کے دوران آئے ۔ توضلع ناظم اور دیگر ممبران نے اُنہیں خوش آمدید کہا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممبر ڈسٹرکٹ کونسل شیشی کوہ شیر محمد اور محمد حسین ،اقلیتی ممبر نابیگ ایڈوکیٹ ، مولانا محمود الحسن نے ڈپٹی کمشنر کا خیر مقدم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے علاقے کے مسائل بیان کئے ۔ کنوئنیر ضلع کونسل چترال مولانا عبدالشکور نے ڈپٹی کمشنر چترال کی طرف سے نیک جذبات کو باہمی روابط کے استحکام کیلئے خوش آیند قرار دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں