222

شہید اسامہ احمد وڑائچ کیرئیر اکیڈمی چترال میں سلام ٹیچرڈے مناکرایک اچھی روایت قائم کی ہے/ڈپٹی کمشنر چترال نویداحمد

چترال (ڈیلی چترال نیوز)شہید اسامہ احمد وڑائچ کیرئیر اکیڈمی چترال میں عالمی ٹیچرز ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں معاشرے کی تشکیل اور کارکردگی میں اساتذہ کی کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ تقریب میں ڈی سی چترال نوید احمد مہمان خصوصی تھے جس نے چترال کے جانے پہچانے اور معروف استاذ مولائی جان اور دوسروں میں شیلڈ اور انعامات تقسیم کئے جس نے چالیس سال پیشہ تدریس میں خدمات انجام دی تھی۔ اس موقع پرمہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چترال نویداحمد،ای ڈی اومحکمہ ایجوکیشن چترال احسان الحق ،ممتازماہرتعلیم مولائی جان اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہید اسامہ احمدو ڑائچ علمی سوچ رکھنے کے ساتھ ساتھ ایک وڑنری افسر تھے جس نے چترال کی پسماندگی اوربچوں کی صلاحیتوں پروان چڑھانے کے لیے اس اکیڈمی کاسنگ بنیاد رکھاہے اس اکیڈمی سے سینکڑوں طلباءوطالبات استعفادحاصل کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اساتذہ معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے اور اسے روحانی باپ کا درجہ حاصل ہے۔ استاد بچوں کی بہتر تربیت میں اہم کرداراداکرتاہے۔ وقت کاتقاضاہے کہ استاد کوقدرکی نگاہ سے دیکھاجائے۔شہید اسامہ احمد وڑائچ کیرئیر اکیڈمی چترال میں سلام ٹیچرڈے مناکرایک اچھی روایت قائم کی ہے۔اس موقع پراکیڈمی کے انچارج فدالرحمن اورلیکچرتنزیل الرحمن نظامت کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں