Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

صوبہ خیبر پختونخوا کی طرف سے ایون میں گرلز کالج کی منظوری دینے پر وزیر اعلی پرویز خٹک اور ایم پی اے چترال فوزیہ بی بی کا شکریہ

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال ) ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال اور سابق ناظم یو سی ایون رحمت الہی نے صوبہ خیبر پختونخوا کی طرف سے نئی تعلیمی پالیسی کے تحت ایون میں گرلز کالج کی منظوری دینے پر وزیر اعلی پرویز خٹک اور ایم پی اے چترال فوزیہ بی بی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ مذکورہ کالج سے تینوں کالاش ویلیز رمبور ، بمبوریت ، بریر ،گہریت اور قریبی علاقہ بروز، اورغوچ کی بچیوں کو تعلیم حاصل کرنے کی راہ میں درپیش مشکلات دور ہو جائیں گی ۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے صوبائی حکومت کی طرف سے فروغ تعلیم کے سلسلے میں اقدامات کی تعریف کرنے کے ساتھ ساتھ مطالبہ کیا ہے ۔ کہ ایون گرلز کالج کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے جلد از جلد اس پر کام کا آغاز کیا جائے ۔ اور بروقت کالج کی تکمیل کرکے طالبات کو تعلیمی محرومی سے نجات دلائی جائے ۔ انہوں نے کہا، مذکورہ کالج کے لئے زمین مہیا کرکے شہزادہ مقصودالملک نے علاقے کے عوام پر احسان کیا ہے ۔ جس کیلئے ایون کے لوگ اُن کے شکر گزار ہیں ۔ اور اُن کی درازی عمر اور ترقی و کامرانی کیلئے دعا گو ہیں ۔ رحمت الہی نے اس توقع کا اظہار کیا ہے ۔ کہ وزیر اعلی نے کالج کا اعلان کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں ،اور علاقے کے لوگ عملی طور پر کالج کی تعمیر کا شدت سے انتظار کررہے ہیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button