291

مستوج اپر چترال میں گلاف کی وجہ سے سیلاب سےدریائے یار خون بلاک،لب دریا رہنے والوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری

اپرچترال /اطلاعات کے مطابق پسوم گول مستوج اپر چترال میں گلاف کی وجہ سے  سیلاب سےدریائے یار خون  بلاک ہوگیا ہےجس کی وجہ سے دریا یار خون ڈیم بن گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر افس لوئر چترال نے پانی کا بہاؤ میں مذید اضافے کے خدشے پر لب دریا رہنے والوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کروادی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کمیونٹی کی ٹیم کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور اہلیان علاقہ کو تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کر رہے ہے پولیس اور کمیونٹی کے ممبران کے ذریعے لب دریا رہنے والے لوگوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ محتاط رہے اور انتظامیہ سے تعاون کریں۔ لوئر چترال میں تمام کمیونٹی جو بر لب دریائے چترال کے  قریب آباد ہیں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ محفوظ مقامات کی طرف جائیں تاکہ دریا کی بند ٹوٹنے کی وجہ سے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ کیے کنٹرول روم نمبر 412519پر رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں